Thursday, May 9, 2024

سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کا ایک اور ویڈیو بیان سامنے آگیا

سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کا ایک اور ویڈیو بیان سامنے آگیا
December 31, 2019
لاہور (92 نیوز) کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کا ایک اور ویڈیو بیان سامنے آگیا، وزیراعلیٰ کی جانب سے ان پر ادارے میں بے ضابطگیوں کا الزام لگا کر تحقیقات کا حکم دیا گیا، ذاتی رنجش پر ان پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ 5ماہ قبل تحریری طور پر بتایا تھا کہ کاشانہ میں فنڈز نہیں ہیں،،وزیراعلیٰ کے اہلخانہ نے بھی کاشانہ کا وزٹ کیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے ایک لاکھ روپے دئیے ،کاشانہ میں تو چار ماہ سے کھانے پینے کی اشیا کا بھی فقدان تھا۔