Thursday, May 9, 2024

سابق سٹینو ٹائپسٹ کابینہ محمد افضل سے چھ سال کی تنخواہ وصول کرنیکا حکم

سابق سٹینو ٹائپسٹ کابینہ محمد افضل سے چھ سال کی تنخواہ وصول کرنیکا حکم
December 31, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے سابق سٹینو ٹائپسٹ  کابینہ محمد افضل سے 6 سال کی تنخواہ وصول کرنے کاحکم دیتے ہوئے فیڈرل سروسز ٹربیونل کافیصلہ کالعدم قراردےدیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ  جب آفس میں حاضر نہیں تھے توتنخواہ کس بات کی؟، قانون کے تحت غیر حاضری میں تنخواہ نہیں دی جا سکتی۔ سپریم کورٹ میں سابق سٹینو ٹائپسٹ  کابینہ کی تنخواہ کے حوالے سے فیڈرل سروسز ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف وفاق کی اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں  دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ محمد افضل  کے وکیل نےکہا کہ محمد افضل کومعطلی کے دوران آفس نہ آنے کا کہا گیا تھا  ۔چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ 6 سال تک آپ کاموکل غیر حاضر رہا ،کیاحکومت سے ماہانہ وظیفہ لگا ہواتھا؟، جب آفس میں حاضر نہیں تھے توتنخواہ کس بات کی ؟۔ عدالت نے فیڈرل سروسز ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے  ہوئے وفاق کی اپیل منظورکرلی ۔ دوسری جانب  سپریم کورٹ نے سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی ۔ ملازمین پر سٹور سے کروڑوں روپے کی گندم غائب کرنے کا الزام ہے۔