Sunday, September 8, 2024

سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کا اپنی پارٹی کے پہلے جلسے کا اعلان، شہر میں جگہ جگہ مصطفیٰ کمال کے حق میں پوسٹر آویزاں

سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کا اپنی پارٹی کے پہلے جلسے کا اعلان، شہر میں جگہ جگہ مصطفیٰ کمال کے حق میں پوسٹر آویزاں
March 10, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے اپنی پارٹی کے پہلے جلسے کا اعلان کیا تو مصطفی کمال کے چاہنے والوں نے شہر کے مختلف مقامات پر سابق سٹی ناظم کے حق میں پوسٹر لگا دیئے۔ سابق سٹی ناظم نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کے ان کی پارٹی کا پہلا جلسہ باغ جناح گرائونڈ میں جلد ہی ہو گا جس میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اعلان کے بعد سے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں خاص طور پر ایم اے جناح روڈ اور مزار قائد کے اطراف شہریوں نے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کے حق میں پوسٹر لگا دیئے ہیں۔