Friday, March 29, 2024

سابق سربراہ ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

سابق سربراہ ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان  سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
January 6, 2018

ایبٹ آباد (92 نیوز) پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئرمارشل ریٹائرڈ اصغرخان کی نماز جنازہ نور خان ایئربیس پر ادا ہونے کے بعد ان کی ایبٹ آباد میں تدفین کر دی گئی۔
اصغرخان کے جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا۔
نمازجنازہ میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔
نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد اصغرخان کے جسد خاکی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایبٹ آباد پہنچایا گیا جہاں ان کی تدفین کر دی گئی۔
اصغرخان پاک فضائیہ کے پہلے کمانڈر انچیف تھے۔ انیس سو ستاون میں صرف چھتیس سال کی عمر میں ائیروائس مارش بنے۔ انیس سو اٹھاون میں ایئر مارشل ہو گئے اور انیس سو پینسٹھ میں ریٹائر ہو گئے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد محکمہ ہوا بازی کے ناظم اعلیٰ اور پی آئی اے کے صدر نشین مقرر ہوئے۔
اسی سال سینٹو میں فوجی مشیر بنے۔ اصغر خان کو ہلال قائد اعظم اور ہلال پاکستان کے اعزازات سے بھی نوازا گیا جو بعد میں انہوں نے واپس کر دیئے تھے۔