Friday, April 19, 2024

سابق ریلوے انسپکٹر شاہ محدج کو پنشن دینے کا سروس ٹریبونل کا فیصلہ معطل

سابق ریلوے انسپکٹر شاہ محدج  کو پنشن دینے کا سروس ٹریبونل کا فیصلہ معطل
May 28, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے سابق ریلوےانسپکٹر شاہ محمد کو پنشن دینےکاسروس ٹریبونل کافیصلہ معطل کر دیا ، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس شخص کی نا اہلی سے دو ٹرینیں ٹکرائیں ، 8  افراد جاں بحق ہوئے ، ریلوے نے اتنا بڑ ایکسیڈنٹ کرنے والو کو دوبارہ  نوکری پر رکھا ،  استفسار کیا ریلوے نے ٹرین حادثے پر بڑے افسروں کے ساتھ کیاکیا؟ ۔

ریلوے کے سابق انسپکٹر شاہ محمد کو پنشن ادائیگی کے خلاف اپیل چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ، ریمارکس دیے کہ شاہ محمد کو پہلے 11ویں سکیل پھر 16ویں اور  پھر 11 ویں اسکیل پر لایا گیا، اس شخص کی نااہلی سے دو ٹرینیں ٹکرائیإ اور 8 افرد جاں بحق ہوئےقیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہوا لیکن ریلوے نے اتنا بڑا ایکسیڈنٹ کرنے والے کو دوبارہ نوکری پر رکھا۔

چیف جسٹس نے وکیل ریلوے سے استفسار کیا ریلوے کا محکمہ کیسے چلتا ہے؟، ریلوے نے ٹرین حادثے پر بڑے افسروں کے ساتھ کیاکیا؟ ، وکیل ریلوے کی خاموشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ بڑے افسروں کے خلاف انکوائری کیوں نہیں کی گئی، یہ حادثہ نہیں ڈیزاسٹر تھا ، اس پر انکوائری متعلقہ وزیر اور ایم ڈی کے خلاف ہونی چاہیے تھی۔

ٹرین حادثے پر انسپکٹر شاہ محمد کی محکمانہ انکوائری میں گریڈ 16 سے 11 پر تنزلی کی گئی تھی، ٹرائل کورٹ سبی نے شاہ محمد سمیت تین افراد کو 14 سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا، تاہم، بلوچستان ہائیکورٹ نے سزا کم کر کے پانچ سال کر دی۔