Sunday, September 8, 2024

سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کا بیٹا بازیاب

سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کا بیٹا بازیاب
August 18, 2015
باجوڑ ایجنسی(92نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنماء اور باجوڑ ایجنسی سے سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کا دس سالہ بیٹا بازیاب ہوگیا،نامعلوم اغواء کار بچے کو باجوڑ ایجنسی کے خار قبرستان میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق سابق صدر آصف زرداری کے فاٹا کےلئے مشیراور باجوڑ ایجنسی سےسابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کے دس سالہ بیٹے شاہ حسین کو گزشتہ روز نامعلوم اغواء کار ایجنسی ہیڈکوارٹر خار سے سات کلو میٹر کے فاصلے پر شانرئے کے علاقہ سےاس وقت اغواء کرکے لے گئے جب وہ سکول جانے کےلئے گاڑی کے انتظار میں تھا۔ بچے کے اغواء کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقے میں ناکہ بندی سخت کردی اور بچے کی تلاش شروع کی، اغواء کاروں کی گاڑی تحصیل سلارزئی کے علاقہ برترس اٹھارئی سے ملی۔ اغواء کار مغوی شاہ حسین کوایجنسی ہیڈکوارٹر خار کے قبرستان میں چھوڑ کر فرار ہوگئے خاصہ دار فورس نے بچے کو تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔