Monday, May 13, 2024

سابق حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہر شعبہ تباہ ہوا ، وزیر اعلیٰ پنجاب

سابق حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہر شعبہ تباہ ہوا  ، وزیر اعلیٰ پنجاب
October 31, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت12برس بعد چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا  ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ  سابق حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہر شعبہ تباہ ہوا  ،ہر ادارے کو ذاتی پسند و ناپسند کے ذریعے برباد کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت 12برس بعد چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا ۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروسارہ احمدنے ادارے کی کارکردگی،بے آسرا بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کیے گئے اقدامات اورآئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کی نااہلی  کی وجہ سے ہرشعبہ تباہ ہوا ہر ادارے کو ذاتی پسند و ناپسند کے ذریعے برباد کیا گیا ، 12سال چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے بورڈ آف گورنرزکا اجلاس نہ ہونا بدترین غفلت ہے ، ہماری حکومت سابق دورمیں بوئے کانٹوں کو چن چن کر صاف کررہی ہے۔بے سہارا بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کرینگے اوربھیگ مانگنے والے بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنائینگے۔

وزیراعلیٰ نےڈائریکٹر ایڈمن کیخلاف شکایات کی انکوائری وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم سے کرانے کا حکم دیا انکا کہنا تھا کہ 15روز میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے گئی۔

وزیراعلیٰ نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے عدلیہ کی معاونت کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی  ۔

اس موقع پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو سارہ احمد کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ برس کے دوران بھیگ مانگنے والے 5 ہزار سے زائد بچوں کو ریسکیو کیا ، وزیراعلیٰ کے  ویژن کے مطابق بے سہارا بچوں کی فلاح وبہبود کو قومی ذمہ داری سمجھ کر نبھارہے ہیں۔