Thursday, April 25, 2024

سابق حکومت میں متبادل توانائی بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

سابق حکومت میں متبادل توانائی بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
August 26, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز)سابق  دور حکومت میں متبادل توانائی بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا  ہے ، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ خواجہ آصف کے پرنسل سیکرٹری سمیت 16 افسروں میں غیرقانونی طور پر گاڑیوں کی تقسیم کی گئی ، پٹرول اور مرمت کے نام پر 40 لاکھ رواپے ادا کئے گئے، 92 نیوز کو اہم دستاویزات مل گئیں۔ چینل 92 نیوز کو موصول ہونےو الی سرکاری دستاویزات کے مطابق خواجہ آصف نے بطور وزیر پانی و بجلی اپنے پرسنل سیکرٹری سمیت 16 افسروں میں غیر قانونی طور پر گاڑیاں تقسیم کیں ۔ترقیاتی بورڈ برائے متبادل توانائی کے چیف ایگزیکٹو امجد علی اعوان سمیت بیوروکریسی کے دیگر افسران کو نوازنے کیلئے خزانے کو 2 کروڑ 22 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو امجد علی نے اپنی تنخواہ اور مراعات میں اضافہ خود مقرر کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سے اسکی منظوری حاصل کی اور متعدد افسران کو غیر قانونی ترقیاں بھی دی گئیں۔ دستاویزات میں مزید انکشاف کیا گیا کہ سابق وزیر خواجہ آصف کے پرنسل سیکرٹری سمیت 16 افسروں میں غیر قانونی طور پر گاڑیاں تقسیم کی گئیں جبکہ پٹرول اور مرمت کے نام پر 40 لاکھ روپے ادا کیے گئے ۔