Sunday, September 8, 2024

سابق حکمرانوں کے لئے گئے قرضوں پر یومیہ 6 ارب روپے سود ادا کرنا پڑ رہا ہے ، وزیراعظم

سابق حکمرانوں کے لئے گئے قرضوں پر یومیہ 6 ارب روپے سود ادا کرنا پڑ رہا ہے ، وزیراعظم
April 17, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا سابق حکمرانوں کے لئے گئے قرضوں پر یومیہ 6 ارب روپے سود ادا کرنا پڑ رہا ہے لیکن قوم مشکل سے نہ گھبرائے۔

 نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا یہ شروعات ہے۔ 23سال قبل سیاست شروع کی تو کوئی کنفیوزن نہیں تھی۔ میرا نیا پاکستان کا خواب بڑا سیدھا ہے۔ میرا خواب پاکستان کے بانیوں کا خواب تھا۔ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کاعزم لے کر آیا ہوں۔

عمران خان بولے کہا جاتا ہے یہ کنفیوز ہیں،ان کو کچھ پتہ ہی نہیں کہ کیا کرنا چاہتے ہیں ۔ نچلے طبقے کو اوپر اٹھانا اور غربت کم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ یہ آسان کام ہوتا تو 70 سال میں دوسرے بھی کرچکے ہوتے۔

وزیراعظم عمران خان بولے ہم نماز میں اپنے نبی کا راستہ مانگتے ہیں۔ وہ راستہ ہے جو آپ کی زندگی کا مقصد ہے۔ نبی کریم ﷺ انسانیت کے لیے آئے تھے۔ ہم نے اس راستے اور ماڈل پر چلنا ہے۔ یہ فکر نہ کریں کہ ہمارے پاس پیسے نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا یہ لوگ گزشتہ 10 سال میں ملک کو خالی کر گئے ہیں۔ میں نے کینسراسپتال شروع کیا تو سب نے مذاق اڑایا۔ لوگوں کو بڑی غلط فہمی ہے کہ وہ کامیابی لیتے ہیں۔ کامیابی اللہ نے دینا ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہمارے سسٹم میں ایک طبقہ اوپر جاتا ہے۔ تبدیلی کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ چھوٹا سے مفاد پرست ٹولہ ہوتا ہے۔ اصلاحات کے راستے میں پرانے سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے آجاتے ہیں۔ وہ کون لوگ ہیں جو پہلے دن سے  کہتے ہیں حکومت فیل ہو گئی۔ ان لوگوں کے بچے بھی ارب پتی بن چکے ہیں۔ ان کا پیسہ باہر پڑا ہے۔ ان کا اور پاکستان کا مفاد ساتھ ساتھ نہیں ہے۔ یہ وہی شکلیں ہیں جنہوں نے ملک کا قرضہ 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب تک پہنچا دیا۔