Friday, April 26, 2024

سابق حکمرانوں نے علاج اور تفریح کے نام پر قوم کا پیسہ ضائع کیا، مراد سعید

سابق حکمرانوں نے علاج اور تفریح کے نام پر قوم کا پیسہ ضائع کیا، مراد سعید
July 16, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا سابق حکمرانوں نے سکیورٹی، کیمپ آفسز، علاج اور تفریح کے نام پر قوم کا پیسہ ضائع کیا۔

کابینہ اجلاس کے بعد مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا آصف زرداری نے 316 کروڑ 41 لاکھ قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ نواز شریف کی سکیورٹی پر 431 کروڑ روپے لگے ۔ شہبازشریف نے 872 کروڑ 69 لاکھ روپے ضائع کیے۔ یوسف گیلانی کے پانچ کیمپ آفسز تھے۔ 24 کروڑ 49 لاکھ اضافی خرچ کئے۔

ادھر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا سابقہ ادوار میں قرضوں میں ڈوبی قوم کے ساتھ مذاق کیا گیا۔ مغلیہ خاندان قوم کے پیسوں پر شاہانہ زندگی گزارتا رہا۔ انہوں نے کہا برطانوی اخبار کی اسٹوری سے فرار کے راستے اختیار کیے جا رہے ہیں۔

 وفاقی کابینہ نے پولی تھین شاپنگ بیگز کے میٹریل کی درآمد اور سیل پر مکمل پابندی کی منظوری دے دی۔

14 اگست کے بعد اسلام آباد میں پولی تھین بیگز کا استعمال ممنوع ہو گا ۔ دیگر شہروں  کو بھی جلد پولیتھین  فری کرنے کے لیے حکمت عملی پر کام جاری ہے۔

1965میں سویڈن کمپنی کے متعارف کردہ پولیتھین بیگز دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں عام ہو گئے ۔ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق یومیہ 20 سے 25 کروڑ پلاسٹک بیگز کا استعمال ہوتا ہے۔ یہ بیگ کتنے مضر صحت ہیں شہری جانتے بوجھتے ہوئے بھی لاعلم دکھائی دیتے ہیں۔

مشیر ماحولیات امین اسلم کہتے ہیں 14  اگست کے بعد اسلام آباد میں پولیتھین  بیگز کا استعمال کرنے والے اور  بیچنے والوں  کے خلاف کارروائی کریں گے۔

وزارت ماحولیات نے پلاسٹک بیگ کا متبادل کے طور پر 14 اگست کو ایک لاکھ مفت متبادل بیگز بانٹے کا بھی اعلان کیا ہے۔ پولیتھین  بیگ کے متبادل کے طور پر  شہریوں  میں  بائیوڈیگریڈیبل بیگز  اور کپڑے اور کاغذ کی بنی تھیلیان استعمال کرنے کا شعور بیدار کیا جائے گا۔