Sunday, May 12, 2024

سابق حکمرانوں نے صوبہ دیوالیہ کر کے چھوڑا، نظام تباہ حال ملا، عثمان بزدار

سابق حکمرانوں نے صوبہ دیوالیہ کر کے چھوڑا، نظام تباہ حال ملا، عثمان بزدار
February 9, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکمران دیوالیہ صوبہ چھوڑ کر گئے،صوبے کا پورا نظام تباہ حالت میں ملا، ہم نے اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کر دیا اب ہر کام شفافیت کے ساتھ میرٹ پر ہوتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ارکان  قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ، منتخب نمائندوں نے عثمان بزدار کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ خوشاب، فیصل آباد، سرگودھا اور لودھراں میں ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیرومرمت کیلئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، سیوریج اور سینی ٹیشن کی اسکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، کہا کہ پاکستان کو بے دردی سے لوٹنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے،تخریبی سیاست کے علمبرداروں کے چہرو ں سے مایوسی عیاں ہے،ترقی کا سفر روکنے کی کوئی ساز ش کامیاب نہیں ہوگی۔