Friday, May 17, 2024

سابق حکمران خزانے کو لوٹ کر جائیدادیں بنانے میں لگے رہے ، فیصل واوڈا

سابق حکمران خزانے کو لوٹ کر جائیدادیں بنانے میں لگے رہے ، فیصل واوڈا
July 31, 2019

 کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا سابق حکمران خزانے کو لوٹ کر جائیدادیں بنانے میں لگے رہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا صوبائی حکومت کو نالوں کی صفائی کے لئے خطوط لکھے گئے تھے۔ کراچی کی موجودہ صورتحال پی پی حکومت کی مکمل ناکامی ہے ۔ وفاق تکینیکی امداد دے سکتی ہے ۔ پانی آیا ہے تو تباہی ہوئی پانی نہیں آتا تو تباہی ہوئی۔ انہوں نے کہا جن لوگوں نے پی پی کو ووٹ دئیے ان کو سوال کرنا چاہئیے۔

فیصل واؤڈا کا کہنا تھا قانون سازی میں تجاوزات بڑی رکاوٹ ہیں ۔ تجاوزات ہٹانا صوبائی حکومت کا کام ہے ۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا پرامید ہوں کہ بھارت سیلابی پانی کا ڈیٹا فراہم کر دے گا۔ ایسی کوئی خبر نہیں کہ نیلم جہلم منصوبے کو نشانہ بنایا گیا ہو گا۔ سی ایم سندھ سے کہونگا کہ اس سے سیاسی تعصب نہ لیں۔

 ادھر وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا بارشوں سے سندھ حکومت کی 11سالہ کارکردگی عیاں ہو گئی۔ کراچی میں شدید نہیں صرف54.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔ پیشگوئی کے باوجود سندھ حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا۔ پانی میں بوٹ پہن کر تصویریں کھنچوانے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا۔