Friday, May 3, 2024

سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کا بطور وکیل لائسنس بحال

سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کا بطور وکیل لائسنس بحال
November 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کا بطور وکیل لائسنس بحال ہو گیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

لائسنس  کی بحالی کا فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت انرولمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی اب سپریم کورٹ میں بطور وکیل پیش ہو سکیں گے۔