Tuesday, April 23, 2024

سابق جج احتساب عدالت ارشد ملک کی آج سپریم کورٹ پیشی ، سکیورٹی کے انتظامات مکمل

سابق جج احتساب عدالت ارشد ملک کی آج سپریم کورٹ پیشی ، سکیورٹی کے انتظامات مکمل
July 16, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق جج احتساب عدالت ارشد ملک کی آج سپریم کورٹ پیشی کے پیش نظر اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے ۔ سابق جج ارشد ملک کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کیلئے  ایک ہزار اہلکار تعینات کئے  گے ،پولیس اہلکار ریڈ زون میں سپریم کورٹ اور اطراف میں تعینات کیے گئے ۔ دوسری طرف وزارت قانون نے جج ارشد ملک کی  عدالت کا اضافی چارج جج محمد بشیر کو دے دیا۔