Thursday, April 25, 2024

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کوئلہ سکینڈل میں عدالت طلب

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ  کوئلہ سکینڈل میں عدالت طلب
March 11, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک)سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو کوئلہ اسکینڈل میں عدالت طلب کرلیا گیا۔ دہلی میں قائم خصوصی عدالت نے انہیں اور دیگر ملزموں کو آٹھ اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ کوئلہ بلاکس کی الاٹمنٹ کے معاملے میں منموہن سنگھ کے دور میں اپوزیشن نے انہیں شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا تھاجبکہ کوئلہ امور کے سابق سیکرٹری پی سی پاریکھ نے تفتیش کے دوران سی بی آئی کو بتایا تھا کہ الاٹمنٹ کے معاملے میں حتمی فیصلہ وزیراعظم کا تھااس لئے ان کا نام بھی سازش میں شامل ہونا چاہیے۔ عدالت میں معاملے کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم اور دیگر ملزموں کو طلب کیا گیا ہے وکیل پرشانت بھوشن کے مطابق عدالت نے سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزموں کو بلایا ہے۔ واضح رہے کہ کوئلہ الاٹمنٹ سکینڈل میں ایک لاکھ 86 ہزار کروڑ کا گھپلا کیا گیا۔