Saturday, May 11, 2024

سابق بھارتی جنرل کا لائیو شو میں کشمیری خواتین سے متعلق بیہودہ بیان

سابق بھارتی جنرل کا لائیو شو میں کشمیری خواتین سے متعلق بیہودہ بیان
November 18, 2019
نئی دہلی  ( 92 نیوز) سابق بھارتی جنرل ایس پی سنہا نے لائیو ٹی وی شو میں  کشمیری خواتین سے متعلق بیہودہ بیان دیا جس پر  اسٹوڈیو میں ہنگامہ برپا ہو گیا ، انتہا پسند بھارتی عوام  نے ایس پی سنہا کے بیہودہ اور غلیظ بیان کی حمایت کر  دی جب کہ صدر مملکت عارف علوی نے بی جے پی رہنما کا بیان ذلت آمیز قرار دے دیا ۔ سفاک مودی کی فوج اس سے بھی زیادہ سفاک ہے،سابق بھارتی جنرل نے کشمیری خواتین کا ریپ کرنے کا گھٹیا بیان دے دیا۔ لائیو ٹی وی شو کے دوران سابق میجر جنرل اور بی جے پی رہنما ایس پی سنہا کشمیری خواتین سے متعلق نازیبا گفتگو کرتے اور انکا ریپ کرنے کا گھٹیا جواز پیش کرتے رہے، جس پر اسٹوڈیو میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ حد تو یہ ہے کہ حاضرین سے اپنے بیان کی توثیق بھی کراتے دکھائی دیے اور اس سے بھی زیادہ شرمناک بات یہ  کہ اسٹوڈیو میں موجود انتہا پسند بھارتی عوام نے انکے بیہودہ اور غلیظ بیان کی حمایت کر ڈالی۔ صدرپاکستان نے بی جے پی رہنما کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ذلت آمیز قراردے دیا، صدرمملکت عارف علوی نے کہا مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی حالت کا تصورکریں جہاں ایسے لوگ استثنیٰ کیساتھ طاقت کا استعمال کرتے ہیں ، انسانی حقوق کی رپورٹس سے واضح ہے کہ قابض بھارتی فوجیوں نے ریپ کو بطور ہتھیار استعمال کیا ہے۔