Friday, March 29, 2024

سابق بھارتی جنرل راجیش پنت نے آئی ایس پی آر کی بالادستی کا اعتراف کر لیا

سابق بھارتی جنرل راجیش پنت نے آئی ایس پی آر کی بالادستی کا اعتراف کر لیا
December 22, 2019
نئی دہلی (92 نیوز) خود کی لگائی آگ میں جلنے والی مودی سرکاراطلاعات کے شعبے میں آئی ایس پی آر کی کامیابیوں پر حیران بھی ہے اور پریشان بھی ہے۔ ایک اور سابق بھارتی جنرل راجیش پنت نے آئی ایس پی آر کی بالادستی کا اعتراف کر لیا۔ بیانیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت  ہوگئی، بھارت ہار گیا۔ پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر کے سامنے میں بھارتی پروپیگنڈا مشینری نے ہتھیار ڈال دئیے۔ بھارتی سکیورٹی ادارے پاکستانی مسلح افواج کے ترجمان کے سامنے ڈھیر ہو گئے۔ بھارتی سائبرسکیورٹی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ راجیش پنت کہتے ہیں جدید جنگی حکمتِ عملی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرح ایک متفقہ بیانیے کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرز پر تینوں بھارتی افواج کا ایک ترجمان ادارہ ہونا چاہیے۔ اس سے قبل بھارتی سابق جنرل عطا حسنین بھی اطلاعات کے شعبے میں پاکستان کی فتح اور بھارت کی شکست تسلیم کر چکے ہیں۔ جنرل عطاء حسنین کے بعد ایک اور بھارتی جنرل کا آئی ایس پی آر کی بالادستی کا اعتراف پاک فوج کے ادارے کی بہترین کاکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔