Friday, April 26, 2024

سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کی عراق جنگ کے حوالے سے غلطیوں اور غلط انٹیلی جنس معلومات پر معافی

سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کی عراق جنگ کے حوالے سے غلطیوں اور غلط انٹیلی جنس معلومات پر معافی
October 25, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نےعراق جنگ کے حوالے سے غلطیوں اور غلط انٹیلی جنس  معلومات پر معافی مانگی ہے۔ کہتے ہیں داعش کے وجود میں آنے کی وجوہات میں عراق جنگ کا بھی حصہ ہے۔ امریکی ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں ٹونی بلیئر نے عراق جنگ کے بعد کی صورتحال کیلئے مناسب منصوبہ بندی کرنے میں ناکامی پر بھی معافی مانگی۔ انہوں نے کہا عراق کے پاس وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کی انٹیلی جنس معلومات بھی درست نہ تھیں اور وہ جنگ کی راہ ہموار کرنے کیلئے استعمال ہونیوالی معلومات کے غلط ہونے پر بھی معافی کے خواستگار ہیں۔ اس سوال پر کہ کیا داعش کے وجود میں آنے کی بڑی وجہ عراق جنگ تھی تو ٹونی بلیئر نے تسلیم کیا کہ وہ سمجھتے ہیں کے یہ بات بھی کسی حد تک سچ ہے اور یہ نہیں کہا جا سکتا کہ دو ہزار تین میں صدام حسین کو اقتدار سے ہٹانے والے دو ہزار پندرہ کی صورتحال کے ذمہ دار نہیں تاہم وہ نہیں سمجھتے کہ صدام حسین کو اقتدار سے ہٹایا جانا غلط تھا۔