Friday, May 3, 2024

سابق برازیلین فٹ بالر رونالڈینو بھائی سمیت پیراگوئے میں گرفتار

سابق برازیلین فٹ بالر رونالڈینو بھائی سمیت پیراگوئے میں گرفتار
March 7, 2020
بگوٹا (92 نیوز) برازیل کے شہرہ آفاق سابق فٹ بالر رونالڈینو کو پیراگوئے میں گرفتار کرلیا گیا، رونالڈینو اور ان کے بھائی کو پیراگوئے میں داخلے کے لیے جعلی پاسپورٹ استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق رونالڈینو نے پیراگوئے میں داخلے کے لیے غلط کاغذات دکھائے جس پر ان کو گرفتار کیا گیا ہے، رونالڈینو اور ان کے بھائی کو حراست میں لیا گیا اور ان کے ہوٹل کی بھی تلاشی لی گئی جب کہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ گزشتہ سال بھی ٹیکس نہ دینے اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر رونالڈینو کے برازیلین اور اسپینش پاسپورٹ ضبط کیے گئے تھے۔