Friday, March 29, 2024

سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ‏

سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ‏
November 25, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق ایم ڈی پی آئی اے  اعجاز ہارون کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، اعجاز ہارون کو جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ نیب نے عدالت سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی توعدالت نے دس روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب کے حوالے کردیا ، ملزم اعجاز ہارون نے عدالت سے چہل قدمی اور اخبار کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں سے ملاقات کی استدعا کردی ۔ جج نے کمرہ عدالت میں ہی ملاقات کی اجازت دے دی، اعجاز ہارون پر بطور سیکرٹری اومنی گروپ کو 12 پلاٹ فرضی ناموں پر جاری کرنے کا الزام ہے۔