Monday, September 16, 2024

سابق ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کی تفتیشی رپورٹ عدالت پیش

سابق ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کی تفتیشی رپورٹ عدالت پیش
February 12, 2016
کراچی(92نیوز)نیب کے تفتیشی افسر نے سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی شعیب وارثی کی کرپشن کہانی سندھ ہائی کورٹ میں پیش کر دی۔ تفصیلات کےمطابق  سوئی سدرن گیس کمپنی میں ایس ایس جی سی میں اربوں روپے کی کرپشن میں گرفتار شعیب وارثی اور زہیر صدیقی کی ضمانت  کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ میں نیب کے تفتیشی افسر نے  رپورٹ پیش  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایس جی سی میں ہونے والی بھاری بدعنوانی کے ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر عاصم حسین ہیں ڈاکٹر عاصم حسین کی سفارش پر شعیب وارثی کو ایس ایس جی سی میں ایم ڈی کے عہدے پر تعینات کیا گیا تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی شعیب وارثی نے 2013 میں ایل پی جی کا غیر قانونی ٹھیکہ جے جے وی ایل کو دیا۔ ایس ایس جی سی  کے جے جے وی کمپنی پر 9 ارب روپے اب بھی واجب الادا ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شعیب وارثی اور زہیر صدیقی نے ٹینڈر کے بغیر کے پی ٹی ، جے جے وی ایل اور دیگر گیس فیلڈ کمپنیز کو دیئے ملزموں نے ایس ایس جی سی میں 58 غیر قانونی بھرتیاں کیں۔نیب کے تفتیشی افسر نے  شعیب وارثی کے خلاف 19 گواہوں کے بیانات کی نقول بھی سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردی ۔ عدالت فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔