Thursday, March 28, 2024

سابق ایم پی اے کرم داد واہلہ بھی پاکستان مسلم لیگ کے ہو گئے

سابق ایم پی اے کرم داد واہلہ بھی پاکستان مسلم لیگ کے ہو گئے
October 10, 2020

لاہور ( 92 نیوز) سابق ایم پی اے کرم داد واہلہ بھی پاکستان مسلم لیگ  کے ہوگئے،چودھری پرویز الہٰی کا  کہنا ہے کہ اداروں کا احترام سب پر لازم ہے،ہمارا یقین ہے کہ اداروں کی مضبوطی سے ہی ملک مضبوط ہے۔

سابق ایم پی اے کرم داد واہلہ بھی پاکستان مسلم لیگ  کے ہوگئے ، کرم داد واہلہ  نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اورسینیٹر کامل علی آغا سے  ہونیوالی ملاقات میں  مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی کا  کہنا تھا کہ اداروں کا احترام سب پر لازم ہے ، ہمارا یقین ہے کہ اداروں کی مضبوطی سے ہی ملک مضبوط ہے ،دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے،پاکستان مسلم لیگ عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار نمائندوں کی جماعت ہے۔پہلے بھی پاکستان اور صوبے کی ترقی کیلئے اپنا رول ادا  کیا آئندہ بھی کرتے رہیں گئے ۔

اس موقع پر  کرم داد واہلہ کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے دور میں کسان خوشحال تھا چودھری پرویز الٰہی کی اعلیٰ گورننس کی وجہ سے مہنگائی کنٹرول میں تھی، آج کل محنت کش طبقہ بہت پریشان ہے۔