Friday, April 19, 2024

سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کا قاتل ان کا سابق ملازم نکلا

سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کا قاتل ان کا سابق ملازم نکلا
September 17, 2019
لاہور (92 نیوز) سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کا قاتل ان کا سابق ملازم نکلا۔ لاہور پولیس نے مصطفیٰ نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم مصطفیٰ نے پیسوں کے عوض پروین سکندرگل کا قتل کیا۔ مسلم لیگ ق کی سابق خاتون رکن پنجاب اسمبلی پروین سکندر گل گھر میں مردہ پائی گئیں تھیں ۔ پروین سکندر گل کی لاش نصیر آباد میں ان کے گھر سے ملی تھی۔ پولیس کے مطابق ساٹھ سالہ پروین سکندر گل گھر کے اوپر والے پورشن میں اکیلی رہتی تھیں اور ان کے گلے پر رسی کا نشان تھا۔ اہل خانہ کے مطابق پروین سکندر گل کے گھر متعدد بار چوری ہو چکی تھی۔ لاش کرسی سے بندھی ہوئی ملی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی تھی اور واقعہ میں ملوث ملزموں کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔ وزیر قانون راجہ بشارت اور سابق رکن پنجاب اسمبلی آمنہ الفت مقتولہ کے گھر پہنچے تھے ۔ وزیر قانون نے پروین سکندر گل کے عزیز و اقارب سے اظہار افسوس کیا تھا اور متعلقہ حکام سے واقعہ کی جامع رپورٹ طلب کی تھی۔