Friday, April 26, 2024

سابق ایم پی اے ایوب خان کا پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان

سابق ایم پی اے ایوب خان کا پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان
October 6, 2019

 لاہور (92 نیوز) سابق ایم پی اے ایوب خان نے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وہاڑی سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے محمد ایوب خان سلدیرا ، عمران ایوب خان سلدیرا اور سابق ناظم افتخار احمد خان سلدیرا نے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔

چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے ہماری سیاست کا مقصد و محور عام اور غریب آدمی کی حالت بہتر بنانا ہے، یہی وجہ ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب ایسے فلاحی کام کئے جن کی مثال نہیں ملتی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو بڑے احسن طریقے سے پیش کیا ہے۔

سابق ایم پی اے محمد ایوب خان سلدیرا نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ آپ کا دور سنہرا تھا، آپ کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں۔