Friday, April 19, 2024

سابق ایس پی ٹھٹھہ کیخلاف کرپشن تحقیقات کا کیس، سندھ ہائیکورٹ نیب پر برہم ہو ‏گئی ‏

سابق ایس پی ٹھٹھہ کیخلاف کرپشن تحقیقات کا کیس، سندھ ہائیکورٹ نیب پر برہم ہو ‏گئی ‏
May 21, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سابق ایس پی ٹھٹھہ محمد علی وسان کیخلاف کرپشن تحقیقات کے کیس میں  چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پیشرفت رپورٹ پیش نہ کرنے پر نیب حکام پر شدید برہم  ہو گئے ، ریمارکس میں کہا پیشرفت پوچھی تو جواب ملتا ہے کیس سکھر منتقل ہوگیا، بس بہت ہوگیا،نیب کی کارکردگی سے بہت تنگ آچکے ہیں،اب عدالت نیب کے خلاف حکم جاری کرے گی۔ سندھ ہائیکورٹ میں سابق ایس پی ٹھٹھہ محمد علی وسان کے خلاف کرپشن تحقیقات کا معاملہ کی سماعت ہوئی  چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ ایس پی موصوف کا ریکارڈ  اچھا نہیں ہے  لیکن نیب بھی ٹھیک نہیں کر رہا۔ چیف جسٹس احمد علی شیخ نے نیب افسر کو کہا کہ ڈائریکٹر یا ڈی جی نیب کو بلائیں ،اوران سے کہیں کہ دوجولائی کو تیاری کرکے آئیں ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔