Saturday, April 20, 2024

سابق ایس ایس پی حیدرآباد اعجاز حیدر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق، وزیراعظم کا سخت نوٹس، آصف زرداری کا وزیراعلیٰ سندھ کو فون، قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت

سابق ایس ایس پی حیدرآباد اعجاز حیدر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق، وزیراعظم کا سخت نوٹس، آصف زرداری کا وزیراعلیٰ سندھ کو فون، قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت
May 15, 2015
کراچی (92نیوز) گلستان جوہر میں پہلوان گوٹھ کے قریب کار پر فائرنگ سے سابق ایس ایس پی حیدرآباد اعجاز حیدر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہیں۔اعجاز حیدر کو 15 گولیاں لگیں، ان کے ساتھ تین خواتین تھیں، ایک خاتون آگے اور دو پیچھے بیٹھی تھیں۔ اعجازحیدر جیل سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ جیلوں میں بھی تعینات رہے۔ 15روز قبل مقتول ایس ایس پی کا تبادلہ کیا گیا تھا۔ دریں اثنا وزیراعظم نوازشریف نے اعجازحیدر کے قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی وزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلیفون کر کے اعجازحیدر کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔