Friday, April 19, 2024

سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی

سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی
February 21, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔ انور منصور نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے 18 فروری کو ججز پر الزامات سے متعلق دیا گیا اپنا بیان واپس لے لیا۔ سپریم کورٹ میں ایک صفحے پر مشتمل جواب میں انور منصور نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ عدلیہ کا بہت احترام کرتا ہوں۔ عدلیہ کی عزت اور وقار بارے منفی بیان کا سوچ بھی نہیں سکتا۔  سابق اٹارنی جنرل ، انور منصور ، سپریم کورٹ ، غیرمشروط ، معافی دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے خالد جاوید خان پیپلزپارٹی کے رہنما پروفیسر این ڈی خان کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے ایل ایل بی لندن کے کوئین میری کالج اور ایل ایل ایم ہارورڈ لا سکول سے کیا۔ اس سے پہلے وہ 21 جون 2018 سے 30 اگست 2018 تک پاکستان کے 33 ویں اٹارنی جنرل رہے۔ اب وہ دوبارہ پاکستان کے 35 ویں اٹارنی جنرل بننے جارہے ہیں۔ خالد جاوید خان 25 جون 2013 سے 11 جنوری 2014 تک ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ خالد جاوید خان آئینی امور سمیت ٹیکسز، سول اور سروس معاملات میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ 1991 میں بیرسٹر آف لا ہوئے اور اسی سال سندھ ہائی کورٹ سے وکالت کا آغاز کیا۔ 2004 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔