Friday, April 26, 2024

سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کراچی میں انتقال کر گئے

سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کراچی میں انتقال کر گئے
June 27, 2020
کراچی (92 نیوز) سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کراچی میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے علیل اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ پاکستانی سیاست میں شرافت، ایمانداری اور اصول پسندی کا ایک اور روشن باب بند ہوا۔ سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھےاور نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ پانچ اگست1941 کو دہلی میں پیدا ہونے والے سید منور حسن نے طلبہ سیاست کا آغاز نیشنل اسٹوڈیٹ فیڈریشن سے کیا تاہم کچھ عرصے بعد وہ اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ ہو گئے۔ منور حسن کو 1964 میں اسلامی جمعت طلبہ پاکستان کا ناظم اعلی منتخب کیا گیا اور تین بار اس عہدے پر فائر ہوئے۔ منور حسن جماعت السلامی میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ 1977 میں عام انتخابات میں حصہ لیا تو سب سے زیادہ ووٹ لیکر منتخب ہوئے۔ 1992 میں جماعت کے سیکریٹری مقرر ہونے والے منور حسن 2009 میں امیر جماعت منتخب ہوئے۔ وہ چار برس تک اس عہدے پر فائز رہے۔