Thursday, April 25, 2024

سابق امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے ٹرمپ کو بے اصول شخص قرار دیدیا

سابق امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے ٹرمپ کو بے اصول شخص قرار دیدیا
December 8, 2018
نیو یارک (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن آمنے سامنے آگئے۔ ٹلرسن نے  ٹرمپ کو بدتمیز اور بے اصول شخص قرار دیدیا۔ جواباً ٹرمپ  نے کہا کہ ریکس ٹلرسن انتہائی بے وقوف اور کاہل آدمی ہیں۔ سابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے  ٹی وی انٹرویو میں ٹرمپ پر تنقید  کے نشتر برسائے ۔ ٹلرسن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ  بے اصول ہیں اور نہ ہی انہیں پڑھنا پسند ہے۔ انہوں نے کہا ٹرمپ ایسی  پالیسیاں تجویز کرتے تھے  جو کہ  خلاف قانون تھیں ۔ ٹلرسن نے کہا کہ انہوں نے متعدد مرتبہ ٹرمپ کو غیر قانونی  کام کرنے سے روکا ،شاید اسی لیے وہ اُن سے تنگ آگئے تھے۔ دوسری جانب  ٹرمپ نے ٹویٹ کے ذریعے سابق وزیر خارجہ کیخلاف انتہائی سخت زبان کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹلر سن  کُند ذہن اور  کاہل شخص ہیں جن میں وزیر خارجہ کے عہدے کیلئے ذہنی صلاحیت نہیں تھی ۔ ڈونلڈ  ٹرمپ نے مارچ میں خارجہ پالیسیوں پر اختلافات کے  باعث ریکس ٹلرسن کو عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔