Monday, September 16, 2024

سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن پر فائرنگ کا ملزم 35برس بعد رہا ہو گیا

سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن پر فائرنگ کا ملزم 35برس بعد رہا ہو گیا
July 28, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر رونالڈ ریگن پر فائرنگ کے ملزم کو آخر کار عدالت نے پینتیس برس بعد رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ جان ہنکلے سے کسی کو خطرہ نہیں لہٰذا اسے رہا کردیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق تیس مارچ انیس سو اکیاسی کو جان ہنکلے نامی شخص نے امریکی صدر رونالڈ ریگن پر فائرنگ کردی تھی۔ واشنگٹن ڈی سے میں واقع ہلٹن ہوٹل کے باہر ملزم کی فائرنگ سے امریکی صدر کے علاوہ ان کے پریس سیکرٹری جیمز بریڈی، سیکرٹ سروس ایجنٹ ٹم میک کارتھی اور ضلعی پولیس اہلکار تھامس ڈیلاہانٹی زخمی ہوگئے تھے۔ ملزم نے عدالت میں کہا تھا کہ اس نے ہالی وڈ اداکارہ جوڈی فوسٹر کی فلم ”ٹیکسی ڈرائیور“ دیکھنے کے بعد اسے متاثر کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس وقت ہنکلے کی عمر پچیس برس تھی جسے اب تین دہائیاں گزرجانے کے بعد رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔