Tuesday, April 16, 2024

سابق امریکی صدر جمی کارٹر علیل، گیانا کا دورہ منسوخ کر کے وطن پہنچ گئے، آجکل عالمی سطح پر انسانی حقوق کیلئے سرگرم ہیں

سابق امریکی صدر جمی کارٹر علیل، گیانا کا دورہ منسوخ کر کے وطن پہنچ گئے، آجکل عالمی سطح پر انسانی حقوق کیلئے سرگرم ہیں
May 11, 2015
اٹلانٹا (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر جمی کارٹر اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد گیانا کا دورہ منسوخ کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ جمی کارٹر لاطینی امریکی ملک گیانا میں بطور انتخابی مبصر گئے تھے لیکن اچانک طبیعت بگڑنے پر واپس اٹلانٹا آگئے ہیں۔ ان کی تنظیم نے یہ نہیں بتایا کہ کارٹر کی طبیعت کیسے خراب ہوئی یا انہیں کیا عارضہ ہے بلکہ صرف یہ کہا گیا ہے کہ نوے سالہ جمی کارٹر طبیعت کی خرابی پر جارج ٹاؤن سے واپس امریکا آ گئے ہیں تاہم ان کی تنظیم کے دیگر مبصر گیانا ہی میں ہیں جہاں سے سابق صدر کو انتخابی صورتحال سے باخبر رکھا جائیگا۔ کارٹر انیس سو ستتر سے اکاسی تک امریکا کے صدر رہے اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کیلئے کام کرتے ہیں۔ گیانا سے واپسی سے پہلے انہوں نے ملک کے صدر ڈونلڈ رموتر اور اپوزیشن رہنما سے سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے پرامن انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔