Saturday, April 20, 2024

سابق امریکی صدر بل کلنٹن پر جنسی ہراسگی کے نئے الزامات عائد

سابق امریکی صدر بل کلنٹن پر جنسی ہراسگی کے نئے الزامات عائد
November 21, 2017

نیو یارک (92 نیوز) سابق امریکی صدر بل کلنٹن پر چار خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کر دئیے۔
امریکی میڈیا کے مطابق چار خواتین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بل کلنٹن نے دس سال قبل انہیں ہراساں کیا تھا۔ خواتین نے سابق صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ خاموش رہنے کیلئے رقم ادا کریں ورنہ قانونی چارہ جوئی کیلئے تیار ہو جائیں۔
بل کلنٹن کی لیگل ٹیم نے نئے الزامات کی تصدیق کر دی ہے تاہم مزید تفصیلات بتانے سےگریز کیا۔
بل کلنٹن کو سیاسی کیرئیر کے دوران متعدد مرتبہ ایسے الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انیس سو پچانوے میں مونیکا لیونسکی کیساتھ اُن کے تعلقات کی خبروں نے امریکی سیاست میں ہلچل مچا دی تھی۔