Wednesday, April 24, 2024

سابق امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن جیکسن نے اسلام قبول کر لیا

سابق امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن جیکسن نے اسلام قبول کر لیا
January 28, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) سابق امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن جیکسن نے اسلام قبول کر لیا۔ اسٹیفن جیکسن نے اپنے قبول اسلام کی خبر شیئر کر دی۔

اسٹیفن جیکسن کا تعلق امریکا کے شہر ہیوسٹن سے ہے۔ اسٹیفن جیکسن نے اپنے کیرئیر میں 14 سیزن کھیلے ہیں اور ان کے 12 ہزار سے زائد پوائنٹس ہیں۔ اسٹفین جیکسن نے 2015 میں لیگز سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

معروف کھلاڑی نے خود ہی انسٹاگرام پر اپنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مسجد میں سب کے سامنے اسلام قبول کر رہے ہیں۔ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اسٹیفن کو مشہور شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔