Wednesday, May 8, 2024

سابق الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور کی گواہی نے مزیدسوالات پیدا کردیے ہیں :جہانگیر ترین

سابق الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور کی گواہی نے مزیدسوالات پیدا کردیے ہیں :جہانگیر ترین
May 9, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سابق الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور کی گواہی نے مزید سوالات پیدا کر دیے ہیں، حقائق منظر عام پر آنے سے ہمارا موقف واضح ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاک چائینہ فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں بزنس ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا کاروبار کی طرف رجحان خوش آئند ہے۔ کاروبار میں بہتری کے لیے نئے رجحانات معیشت میں بہتری لا سکتے ہیں۔ حکومت کو کاورباری طبقے کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرنے چاہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سابق الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور کی گواہی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ محبوب انور نے آر اوز کو پرنٹنگ کے لیے دوسو بندوں کا کہا لیکن اٹہتر بندے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرنٹنگ کا کام پنڈی میں تھا اوراگربندوں کی ضرورت تھی تو پنڈی سے بندے کیوں نہیں لیے گئے۔ جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ ابھی چیزیں منظر عام پر آنا باقی ہیں تحریک انصاف ملک میں صاف شفاف انتخابات چاہتی ہے۔ نلتر حادثے پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے غیر ملکی سفراء اور ان کی بیگمات کی ہلاکتوں پر افسوس ہے۔