Wednesday, April 24, 2024

سابق اؤلمپئنز کا قومی ٹیم کی بری پرفارمنس پر وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

سابق اؤلمپئنز کا قومی ٹیم کی بری پرفارمنس پر وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ
August 31, 2018
جکارتہ (92 نیوز) ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی جاپان کے ہاتھوں شکست پر سابق اؤلمپئن پھٹ پڑے۔ سابق اؤلمپئنز نے قومی ٹیم کی بری پرفارمنس کا وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ مسلسل فتوحات کا سلسلہ رکتے ہی پاکستانی ہاکی ٹیم پر  تنقیدی نشتر برسنے لگے۔ جاپان جیسی کمزور ٹیم کے ہاتھوں شکست پر سابق اولمپئن پھٹ پڑے۔ سابق اؤلمپئنز نے گرین شرٹس  کی جاپان کیخلاف  ناقص کارکردگی کا وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ سابق اولمپئن حنیف خان نے خوب   تنقید  کرتے ہوئے کہا کہ جاپان جیسی  ٹیم سے ہارنا  ہاکی فیڈریشن پر سوالیہ نشان ہے، ہاکی فیڈریشن سے  تین سال کی کارکردگی کا حساب لیا جائے اور وزیراعظم ہاکی کی بہتری  کے لیے اقدامات کریں۔ سابق اولمپینزدانش کلیم۔ خواجہ جنید، انجم رشید، نے بھی ہاکی ٹیم کو کھری کھری سنا دیں۔ گولڈ میڈل تو ہاتھ سے نکل گیا اب برانز میڈل کیلئے مقابلہ ہو گا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان اور بھارت میں جوڑ پڑے گا۔