Wednesday, April 24, 2024

سابق ادوار میں بے دردی سے لوٹ مار کی گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

سابق ادوار میں بے دردی سے لوٹ مار کی گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
April 8, 2019

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سابق ادوار میں ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹ کر ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ اس لوٹ مار کے باعث پاکستان بدحالی کی تصویر پیش کر رہا ہے، ان عناصر کو سزا ملنی چاہئے جنہوں نے پاکستان کو کنگال کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک و قوم پر ظلم کرنے والے عناصر نے عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا، تحریک انصاف کی حکومت نے لوٹ مار کے بازار کو بند کیا ہے۔

 سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  کرپشن اور نااہلی کے ذمہ داروں کو حساب دینا ہوگا، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز احتساب ضروری ہے۔