Sunday, September 8, 2024

سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
January 22, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)سابق آڈیٹر  جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کردیئے گئے بلند اختر رانا گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں۔ تفصیلات کےمطابق سابق آڈیٹر جنرل کے وارنٹ گرفتاری سینئر سول جج اسلام آباد کی عدالت نے ایف آئی اے کرائم سرکل کی درخواست پر جاری کئے۔ بلند اختر رانا کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کرائم سرکل  کی جانب سے  چھاپے  مارے جارہے ہیں۔ سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوگئے ہیں سابق آڈیٹر جنرل نے پانچ پاکستانی پاسپورٹ حاصل کئے مگر اپنی کینیڈا کی شہریت کو روپوش رکھا۔  واضح رہے کہ ایف آئی اے کرائم سرکل نے تمام ریکارڈ حاصل کرکے سابق آڈیٹر جنرل کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔