Thursday, April 25, 2024

سابق کرکٹر مچل جانسن اور کیون پیٹرسن کی ٹویٹر پر نوک جھونک

سابق کرکٹر مچل جانسن اور کیون پیٹرسن کی ٹویٹر پر نوک جھونک
November 28, 2017

سڈنی ( 92 نیوز ) سابق آسٹریلوی پیسر مچل جانسن کے باؤنسر پر پیٹرسن نے زور دار چھکا لگا دیا ۔ دونوں کرکٹرز کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں لیکن ٹویٹر پر جملہ بازی کا میچ اب بھی جاری ہے ۔ معاملہ بڑھنے پر پیٹرسن نے مچل جانسن کو بلاک کر دیا ۔
ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوران مچل جانسن نے پیٹرسن اور مائیکل وان کو مخاطب ہوتے ہوئے انگلش باؤلنگ کےحوالے سےٹویٹ کیا۔
پیٹرسن نے جواب میں مچل جانسن کو مزید ٹویٹ کرنے سے منع کیا لیکن مچل جانسن نے پھر ٹویٹ داغ دیا جس پر پیٹرسن نے مچل جانسن کو بلاک کر دیا ۔
دونوں کرکٹرز ماضی میں کھیل کےدوران بھی ایک دوسرے سے الجھ چکے ہیں ۔ دوہزار کی ایشز سیریز کے دوران روایتی حریفوں میں خاصی گرما گرمی دیکھنے میں آئی تھی ۔