Friday, May 17, 2024

سابق آئی جی پولیس کےپی ناصر درانی کورونا وائرس سے جاں بحق

سابق آئی جی پولیس کےپی ناصر درانی کورونا وائرس سے جاں بحق
April 19, 2021

لاہور (92 نیوز) سابق آئی جی پولیس کےپی ناصر درانی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔

ناصر درانی پچھلے دس روز سے میو اسپتال میں زیر علاج تھے، پھیپٹروں میں انفیکشن اور سانس میں دشواری کی بنا پر آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سابق آئی جی ناصر درانی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا، پاکستان نے ایک بہترین آفیسر کھو دیا۔ ناصر درانی نے کے پی ریفارمز میں بطور آئی جی کلیدی کردار ادا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سابق  انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خوا ناصر خان درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ مرحوم کو پولیس فورس کے لئے گراں قدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔