Sunday, May 12, 2024

سابق آئی جی امجد جاوید سلیمی کے والد کی نماز جنازہ ادا

سابق آئی جی امجد جاوید سلیمی کے والد کی نماز جنازہ ادا
September 12, 2019
لاہور ( 92 نیوز) سابق آئی جی امجد جاوید سلیمی کے والد طالب حسین کی نماز جنازہ قربان لائن لاہور میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں حاضر سروس،سابق پولیس افسران، عزیز و اقارب اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ سابق آئی جی امجد جاوید سلیمی کے والد کی نماز جنازہ  قربان لائن لاہور میں ادا کی گئی ،  نماز جنازہ میں پولیس کے حاضر سروس اور سابق افسروں کے علاوہ دوست احباب اور دیگر نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان اور ڈی آئی جی فیاض احمد دیو ، سی سی پی او لاہور بی اے ناصر،ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان اور سی ٹی اوملک لیاقت علی بھی شریک ہوئے۔ سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا،سابق ایڈیشنل آئی جی اسلم ترین بھی  نماز جنازہ میں شریک ہوئے ۔ ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یاسین اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سمیت دیگر افسران نے نماز جنازہ ادا کی۔ چودھری طالب حسین مختصر علالت کے بعد گزشتہ رات لاہور میں انتقال کر گئے ھے،تدفین ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہو گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے سوگواران سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کیا۔