Sunday, September 8, 2024

سائیں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

سائیں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
January 14, 2016
کراچی (92نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ پر عدلیہ کے خلاف توہین آمیز بیان دینے پر سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے عدلیہ کی تذلیل کی ہے۔ توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں غیرسرکاری تنظیم کے رکن رانا فیض الحسن نے وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ 12 جنوری کو سید قائم علی شاہ نے ملیر بار میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ کی توہین کی تھی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ججوں اور عدلیہ کے خلاف بیان دے کر آئین کے آرٹیکل 204 کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ درخواست میں گورنر سندھ‘ پیمرا اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست کی سماعت جمعے کو متوقع ہے۔