Friday, April 19, 2024

سائیں کی تھر یاترا نے لوگوں کو تھر تھر کانپنے پر مجبور کر دیا

سائیں کی تھر یاترا نے لوگوں کو تھر تھر کانپنے پر مجبور کر دیا
May 27, 2016
تھرپارکر(92نیوز)سائیں تھر کیا گئے سخت گرمی میں لوگوں کو تھر تھر کانپنے پر مجبور کر دیا جی ہاں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تھر کا دورہ کیا جہاں وہ مٹھی کے آر او پلانٹ دیکھنے گئے اور وین کلینک کا افتتاح بھی کیا لیکن اسی پروٹوکول کے ساتھ جو اس سے پہلے بھی کئی بار تنقید کا نشانہ بن چکا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وڈے سائیں گئے  تھر تو دیکھنے والا تھا ان کا کروفر کم و بیش پینتیس گاڑیوں پر مشتمل شاہی سواری کو دیکھ کر پورا تھر ہی تھرتھرا اٹھا۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت اور وزیر اعلی سید قائم علی شاہ اپنے شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ کے باعث اس سے پہلے بھی کئی بار تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں لیکن سائیں کی شانِ بے نیازی میں کمی آئی نہ شاہی جاہ و جلال میں۔ اور تو اور شاہ جی کی خواب آور شخصیت نے  ان کے ساتھیوں کو بھی اپنے سحر میں لے لیا ، سائیں کے ہمراہ دورے پر جانے والے صوبائی وزیر ناصر شاہ بھی مٹھی ہسپتال میں تقریب کے دوران اسٹیج پر بیٹھے اونگھتے رہے۔