Wednesday, April 24, 2024

سائیں قائم علی شاہ وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے اسلام آباد روانہ

سائیں قائم علی شاہ وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے اسلام آباد روانہ
December 29, 2015
کراچی(92نیوز)وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں قائم علی شاہ کل وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق قائم علی شاہ  رینجرز اختیارات کے معاملے پر سندھ کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گےوزیراعظم نے دورہ کراچی کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو اسلام آباد بلایا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت مکمل کر لی ہے ۔