Sunday, September 8, 2024

سائیں سرکارکےظلم کاشکار،سندھ اسمبلی کےملازمین سے متحدہ کےاراکین کی اظہاریکجہتی

سائیں سرکارکےظلم کاشکار،سندھ اسمبلی کےملازمین سے متحدہ کےاراکین کی اظہاریکجہتی
January 23, 2016
  کراچی(92نیوز)سندھ اسمبلی کے احاطے میں بنے عملے کے مکانات سائیں سرکار نے گرائے تو متاثرین سے یکجہتی کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی پہنچ گئے  انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد متاثرین کیلئے گیس ۔ بجلی اور پانی کے کنکشن بحال کردیئے گئے ۔ تفصیلات کےمطابق سائیں سرکار نے جب سندھ اسمبلی کے احاطے میں دہائیوں سے مقیم ملازمین کے سر سے چھت چھینی تو متاثرین سے یکجہتی کے لیے ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی اور کامران فاروقی متاثرہ خاندانوں کا دکھ بانٹنے  پہنچ گئےٹوٹے پھوٹے مکانوں کا دورہ کیا۔ ارم عظیم فاروقی تو دکھی خواتین کے ساتھ بیٹھی  انتظامیہ سے رابطہ کی کوشش کرتی رہیں شام کو سیکرٹری اسمبلی سے مذاکرات ہوئے جس کے بعد متاثرین کے لیے گیس بجلی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اراکین نے بتایا کہ حکومت سندھ نے ان ملازمین کے لیے قائد آباد میں مکانات تعمیر کرارکھے ہیں  مگر اب تک انہیں چابیاں نہیں دی گئیں۔ اراکین کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرین کو پہلے متبادل جگہ فراہم کرے پھر  چاہے تو پارکنگ بنائے یا بیوٹی پارلر۔