Sunday, September 8, 2024

سائیں سرکار کو غیرقانونی بل بورڈ ز اور ہورڈنگز ہٹانے کیلئے 21جولائی کی ڈیڈ لائن

سائیں سرکار کو غیرقانونی بل بورڈ ز اور ہورڈنگز ہٹانے کیلئے 21جولائی کی ڈیڈ لائن
July 15, 2016
کراچی(92نیوز)سپریم کورٹ کا کراچی میں غیرقانونی بل بورڈز اور ہورڈنگزپر شدید برہمی کا اظہار ، متعلقہ اداروں کو بل بورڈزاور ہورڈنگرز ہٹانےکیلئے21 جولائی کی حتمی ڈیڈلائن دیدی۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیر قانونی بل بورڈز اور ہورڈنگز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رپورٹ پیش کی،جس میں کراچی کی اہم شاہراہوں اور پبلک مقامات پر لگےبورڈز اور ہورڈنگز ہٹانے کا دعویٰ کیا گیا،عدالت نے رپورٹ سختی سے مسترد کی اور ریمارکس دیئے کہ بل بورڈز اب تک لگےہوئےہیں، عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔جسٹس امیر ہانی مسلم نےحکم دیا کہ اگر اکیس جولائی تک شہر کو غیرقانونی بل بورڈز اور ہورڈنگز سے پاک نہ کیا گیا تو متعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی فرد جرم عائد کی جائےگی،عدالت نےمتعلقہ اداروں کواکیس جولائی کی حتمی ڈٰیڈ لائن دیدی۔