Sunday, September 8, 2024

سائیں سرکار نے رینجرز اختیارات کو پارٹی قیادت کی اجازت سے مشروط کردیا

سائیں سرکار نے رینجرز اختیارات کو پارٹی قیادت کی اجازت سے مشروط کردیا
July 20, 2016
کراچی (92نیوز) سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں فوری طور پر توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سائیں سرکار نے رینجرز اختیارات کو پارٹی قیادت کی اجازت سے مشروط کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ‘ مشیر قانون مرتضیٰ وہاب اور وزیر داخلہ سہیل انور سیال آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے آج دبئی روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں فوری طورپر توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سائیں سرکار نے رینجرز اختیارات کو پارٹی قیادت کی اجازت سے مشروط کردیا ۔ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ ، مشیر قانون مرتضی وہاب اور وزیر داخلہ سہیل انور سیال آج دبئی روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں پارٹی رہنما سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے اور امن و امان کی صورتحال اور سیاسی امور پر راہنمائی حاصل کریں گے۔ ادھر کشمیر میں ہونے والے الیکشن کے بعد پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی دبئی جائیں گے اور سیاسی امور کے ساتھ رینجرز کے اختیارات پر حتمی فیصلے میں شریک ہوں گے۔