Sunday, September 8, 2024

سائیں سرکار نے ارکان پارلیمنٹ کی خدمت کرنیوالوں کو ہی بے گھر کر دیا

سائیں سرکار نے ارکان پارلیمنٹ کی خدمت کرنیوالوں کو ہی بے گھر کر دیا
January 23, 2016
کراچی(92نیوز)سائیں سرکار نے اسمبلی ارکان کی خدمت کرنے والوں کو خوب صلہ دیا ،روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والی پیپلز پارٹی کی حکومت نےوزرا کی پارکنگ کے لیے ملازمین سے  چھت چھین لی بے کس متاثرین آنسو بہاتے رہے ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی کے احاطے میں یہ اجڑی بستی ہے  سندھ اسمبلی کے ان غریب ملازمین کی جو برسوں ایوان میں آنے والوں کی خدمت کرتے رہے ۔۔ ہفتے کی صبح ہی سرکاری عملہ بھاری مشینری لے کر سندھ اسمبلی کے احاطے میں بنے ملازمین کے گیارہ مکانات پر چڑھ دوڑا  دیکھتے ہی دیکھتے ہنستے بستے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے مکین آنسو بہاتے اور فریاد کرتے رہے  مگرروٹی  کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والی سائیں سرکار نے ایک نہ سنی ۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان پر یہ قیامت اس لیے ڈھائی گئی کیونکہ سائیں سرکار نے ارب ،اور کھرب پتی اراکین اسمبلی کیلئےکارپارکنگ اور بیوٹی پارلر تعمیر کرانے تھے ۔ سرکاری عملے نے برسوں سے بسے غریبوں کے آشیانے گھنٹوں میں ملیامیٹ کردیئے۔ کھلے آسمان تلے بیٹھے ملازمین شاید یہی سوال کرتے ہوں کہ سائیں  روٹی کپڑا اور مکان تو بھٹو اور بی بی کا نعرہ تھا  کم از کم اسی کی لاج رکھ لیتے۔