Monday, September 16, 2024

' سائیں حلف اٹھانے کے بعد عزیر بلوچ کے پاس گئے '

' سائیں حلف اٹھانے کے بعد عزیر بلوچ کے پاس گئے '
February 1, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ حلف اٹھانے کے بعد مزار قائد نہیں لیار ی گئے اور دعوت کھا کر عزیر بلوچ سے آشیرباد حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ تھر کی صورتحال پر سندھ حکومت خاموش ہے۔ سکولوں کی سکیورٹی پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا۔ سات ارب کی سمری ابھی تک دفتروں میں بھٹک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق جے آئی ٹی پر عمل ہو اور حکومت سندھ اس پر رکارٹ نہ ڈالے تو کراچی میں امن ہو جائے گا۔ خواجہ اظہار الحسن کا کہناتھا کہ کراچی میں گینگ سیاست کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ ایم کیو ایم نے تو تمام تکالیف برداشت کیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سندھ حکومت کس طرح رکاوٹیں ڈالتی ہے اور پھر کیا کارروائی ہوتی ہے۔ uzair1