Sunday, September 8, 2024

سائیکلون طوفان پاکستان کی کسی ساحلی پٹی سے نہیں ٹکرائے گا‏

سائیکلون طوفان پاکستان کی کسی ساحلی پٹی سے نہیں ٹکرائے گا‏
October 7, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان سے بڑا خطرہ ٹل گیا ، محکمہ موسمیات نے سائیکلون کے پاکستان کی کسی بھی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا امکان مسترد کردیا ۔ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ  سائیکلون عمان سے ٹکرائے گا، محکمہ موسمیات  کے ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ  بحیرہ عرب میں موجود سائیکلون 24 سے 36 گھنٹوں میں ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گا اور عمان سے ٹکرائے گا۔ دوسری جانب کراچی میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو ذہنی اذیت سے دو چار کیا ۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ  بجلی کی بندش سے پانی کا بحران بھی شدت اختیار کررہا ہے۔