Thursday, April 25, 2024

سائٹ ایریا میں جنرل اسٹورز پر ڈکیتی کرنیوالے اہلکاروں کا کھوج 92 نیوز نے لگا لیا

سائٹ ایریا میں جنرل اسٹورز پر ڈکیتی کرنیوالے اہلکاروں کا کھوج 92 نیوز نے لگا لیا
May 10, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی سائٹ ایریا  میں جنرل اسٹور پر ڈکیتی کرنیوالے اہلکار کون تھے؟، 92نیوز نے کھوج لگا لیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج نے چہرے بے نقاب کردیئے، لوٹ مار کرنیوالے اہلکار سی ٹی ڈی کے کانسٹیبل نکلے، 92 نیوز نے سب کھوج لگا کر چہروں سے نقاب الٹ دیے ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشن نے 5 اہلکاروں کونوکری سے برطرف کردیا۔

برطرف کیے گئے اہلکاروں میں عارف حسین، خوش نواب،دانش،اسامہ شاہد اور خلیل الرحمٰن شامل ہیں۔